14 اکتوبر 2014 - 10:48
ایران کی مذاکراتی ٹیم ویانا کے لیے روانہ

اسلامی جمہوریۂ ایران کی مذاکراتی ٹیم آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے لئے روانہ ہوگئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد جواد ظریف ٹیم کے  دیگر افراد کے ہمراہ آج صبح آٹھویں دور کے ایٹمی مذاکرات کی انجام دہی کے لئے ویانا روانہ ہوگئے۔ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹین آج شام کو ایک نشست میں مذاکراتی عمل کا جائزہ لیں گے۔ایران کے وزیر خارجہ اسی طرح  کل امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور اشٹین کے ساتھ تین فریقی مذاکرات انجام دیں گے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے پیر کو رات کو ایران کے ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں پانچ جمع ایک ممالک کے ساتھ  ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ طرفین یقینی طور پر حتمی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے حوالے سے حتمی سمجھوتہ نہایت اہم مسئلہ ہے اور اس وقت تک ایران مجموعی طور پر پانچ جمع ایک ممالک کے ساتھ اتفاق نظر رکھتا ہے اور آج  ایران کے ایٹمی حق کو قانونی حیثیت حاصل ہوچکی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲